اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی نائب وزیر خارجہ برائے قانونی و بین الاقوامی امور کاظم غریب آبادی نے برطانیہ اور فرانس کو خبردار کیا ہے کہ صہیونی حکومت کو ہتھیاروں کی فراہمی اور کسی بھی قسم کی حمایت جاری رکھنا اس کے جرائم میں تعاون اور شراکت کے مترادف ہے۔
غریب آبادی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ 100 سے زائد سابق فرانسیسی اور برطانوی سفارت کاروں نے بھی اپنی حکومتوں کو خبردار کیا ہے کہ صہیونی حکومت کی پالیسیاں ’’نسلی صفائی‘ اور ’’فلسطین کو مٹانے‘‘ کی سمت بڑھ رہی ہیں۔
انہوں نے برطانیہ اور فرانس سے مطالبہ کیا کہ وہ صہیونی حکومت کی حمایت کے حوالے سے اپنی پالیسی پر نظرثانی کریں۔
ایرانی عہدیدار نے واضح کیا کہ تل ابیب کو ہتھیاروں کی مسلسل فراہمی اور اس کی حمایت محض سیاسی مؤقف نہیں بلکہ صہیونی حکومت کے اقدامات میں شعوری طور پر تعاون اور شرکت کا انتخاب ہے۔
یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب برطانوی اور فرانسیسی سفارت کاروں اور سیاست دانوں کے ایک گروپ نے بھی اپنی حکومتوں سے فلسطین کے حوالے سے عملی اقدامات، اسرائیل کو اسلحے کی منتقلی روکنے اور صہیونی بستیوں کے خلاف اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔
آپ کا تبصرہ